اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہمیں فوج کو سیاست سے دور رکھنا چاہئیے ، پانا ما لیکس معاملے کو حل کرنے کیلئے تعاون کر رہے ہیں :عابد شیر علی

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی فوج کو سیاست سے دور رکھنا چاہئیے، وزیر اعظم نواز شریف عید تک پاکستان تشریف لائیں گے ۔تمام اداروں کو مضبوط کرنا ہماری ذمےداری ہےاور پاناما معاملے کو حل کرنےکےلیے ہرقسم کاتعاون کررہےہیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کاپاناماپیپرزمیں نام نہیں مگرنام نہ ہونےکےباوجودوزیراعظم نےخودکواحتساب کےلیےپیش کیاتاہم پانا ما پیپرز پر سڑک کی سیاست نہ کی جائے،مسلم لیگ ن کی قیادت نے خود کو احتساب کےلیے پیش کیا،عمران خان نے پارلیمنٹ کو چور ڈکیت کہا،پھر یہیں آکر بیٹھ گئے۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ میں ماضی کی نسبت بہت بہتری آئی ہے اور ہم ریکارڈ کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں ۔پاور پلانٹس نے پیداوار شروع کر دی ہے ۔انڈسڑیل ایریا میں 5گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،کوشش ہے کہ انڈسٹریل ایریا میں صرف4گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو۔عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ افطار ، سحر اور تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کیا ہے اور بجلی کی فراہمی کیلئے ٹیمیں متواتر کام کر رہی ہیں ۔ اگست تک 18ہزار میگا واٹ کو ٹچ کریں گے اور لوڈ شیڈنگ میں جلد کمی آئےگی۔جہاں بجلی کی چوری ہوگی وہاں بجلی فراہم نہیں کریں گے،واصلاتی نظام کی بہتری سےہی معاشی استحکام آئےگی۔خواجہ آصف کے بیان پر پوچھے گئے سوال پر انکا کہناتھا کہ ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتاہے، ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے، خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام نہیں لیاتھامگر خواجہ آصف نے تمام اراکین اسمبلی سے معذرت کی۔