اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹیکسٹائل مصنوعات سستی ہونے کا امکان

ٹیکسٹائل مصنوعات کے برآمدی آرڈر کو پورا کرنے کی خاطر حکومت نے ٹیکسٹائل ملرز کے مطالبے پر کپاس کی درآمدات پر عائد 9 فیصد ڈیوٹی کو ختم کردیا ہے۔ ذرائع وزرت تجارت کے مطابق حکومت نے فیصلہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور اس کی زیادہ سے زیادہ برآمدات بڑھانے کے لئے کیا ہے۔رواں سیزن میں اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 11 لاکھ ٹن تیار کی جاچکی ہیں جس میں سے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 95 لاکھ 55 ہزار کاٹن بیلز اور ایکسپوٹرز نے 2 لاکھ 14 ہزار بیلز خریدی ہیں جبکہ 13 لاکھ 35 ہزار کاٹن بیلز اسٹاک میں موجود ہے۔ اس کے مقابلے میں ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے معیاری کپاس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔