اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

دوست کےاہلخانہ کو یرغمال بنانیوالا کیسے پھنسا

فیصل آباد(نیوزالرٹ)لین دین کے تنازع پر فیصل آباد میں دوست نے دوست کے اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا، پولیس پارٹی کے پہنچتے ہی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ چچا بھتیجا زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں ملزم بھی مارا گیا،فیصل آباد کے علاقے اویس نگر میں عمران نامی شخص کی کال پر پولیس پہنچ گئی، اپنے گرد گھیرا تنگ پاکر ملزم ذیشان نے فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر ایک اہلکار اصغر جاں بحق جبکہ عمران کا بھائی علی شان اور آٹھ سالہ بھتیجا ثمر عباس زخمی ہوگئے،جوابی کارروائی میں ملزم ذیشان زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کے مطابق عمران اور ذیشان دوست تھے، دونوں کے درمیان رقم کا تنازع چل رہا تھا مہروز علی ایس پی اقبال ٹاؤن پولیس نے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔