اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انکم ٹیکس میں بڑی چُھوٹ ملنے کی خوشخبری

لاہور(نیوزالرٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف نے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو ہدایت کی ہے کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس نہ لیا جائے، انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لائی جائے،15فروری تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس 100فیصد ری فنڈ کیے جائیں، مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے رائے ونڈ میں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو چند اہم ہدایات دیں،نوازشریف نے مشیرخزانہ کو ہدایت دی کہ انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لائی جائے اور اس کی شرح 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہ لیا جائے،سابق وزیرعظم نے مزید ہدایت دی کہ 15 فروری 2018 تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس سو فیصد ری فنڈ کیے جائیںانہوں نے کہا کہ گیس کے نرخوں اور جی آئی ڈی سی سے صنعتکار بہت پریشان ہیں، ان میں فوری کمی لائے تاکہ پاکستانی صنعتکار جنوبی ایشیا کے صنعتکاروں سے مقابلہ کرسکے۔