اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہمیشہ خوش رہنے والی خواتین کے کچھ راز

اسلام آباد(نیوزالرٹ)خواتین کو بہت سے مسئلے درپیش ہوتے ہیں خاص طور پر اگر وہ ورکنگ ویمن ہیں تو انہیں گھر اور باہر دونوں سے نمٹنا ہوگا،زندگی کتنی ہی مصروف کیوں نہ ہو اپنے لیے وقت نکالنا پڑتا ہے،کچھ خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو اتنی مصروف زندگی میں بھی اپنا خیال رکھتی ہیں اور خوش رہتی ہیں، آئیے آپ بھی ان کے کچھ راز جانئے کہ وہ کیسے فٹ اور خوش رہت ہیں۔اپنی صبحوں کو خوشگوار بنائیںصبح اٹھ کر ورزش کریں، مراقبہ کریں اور ایک بھرپور ناشتہ کریں، اگر آپ کی صبح کا آغاز اچھا ہوگا تو سارا دن اچھا گزرے گا۔متوازن غذا کھائیںجنک فوڈ آپ کو بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے، جنک فوڈ توانائی میں اضافہ نہیں کرتا بلکہ جسم کو سست کردیتا ہے ایک بھرپور دن گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ پروٹین، سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل غذا اپنائیں۔پانی کا استعمالاگر آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کر رہی ہیں تو اس کا فوری حل پانی ہے دماغ کی تھکن بعض دفعہ ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ ہوتی ہے لہٰذا کثیر مقدار میں پانی پئیں۔
اپنے جسم کی سنیں۔خوش باش لوگ اپنے جسم کی سنتے ہیں جب ان کا جسم کھانے سے منع کرے تو وہ مزید نہیں کھاتے جب ان کے جسم کو ریلیکس کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ یوگا کلاس لیتے ہیں،اگر آپ اپنے جسم کی سنیں تو وہ بہت کچھ کہتا ہے جسے سننے کی ضرورت ہے۔فٹنس اور صحت پر توجہ دیں۔فیشن اور شاپنگ پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی صحت اور فٹنس پر خرچ کریں یہ آپ کو آخر عمر تک فائدہ دے گی۔شکر گزار بنیں۔۔زندگی میں موجود نعمتوں کو گنیں اور شکر گزار بنیں اپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھیں اور سوچیں کہ ان کے پاس وہ کچھ نہیں جو آپ کے پاس ہے یہ آپ کے اندر شکر گزاری پیدا کرے گی۔مسکرائیں۔مسئلے مسائل زندگی کا حصہ ہیں ان کی وجہ سے مسکرانا مت چھوڑیں ہنسنا مسکرانا دماغ کو سکون پہنچاتا اور زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کی قوت پیدا کرتا ہے۔اسے پڑھنے کے بعد کیا آپ کا شمار بھی ایسی ہی خواتین میں ہوگا جو ہمیشہ خوش رہتی ہیں؟