اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آر پی او کی ریجن بھر کے سی پی او/ڈی پی اوز اور پبلک پراسیکیوٹرز کے ساتھ میٹنگ

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی زیر صدارت ریجن بھر کے سی پی او/ڈی پی اوز اور پبلک پراسیکیوٹرز کے ساتھ میٹنگ۔

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے ساتھ ملاقات کی جس میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔

آر پی او نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوٹرز کے درمیان باہم رابطہ بہت اہم ہے۔ زیرِ تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کرنے اور تفتیشی امور میں پائی جانے والی خامیوں کو دُور کرنے میں پراسیکیوشن برانچ کا کردار قابل تحسین ہے۔

اُنہوں نے پراسیکیوٹرز کی طرف سے تفتیش کے امور میں مزید بہتری کے لئے دی جانے والی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آر پی او نے سی پی او/ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگرانی سپروائزری افسران خود کریں، تفتیش کے معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ مجرمان کو قرار واقعی سزا مل سکے اور سزا یابی کی شرح میں اضافہ ہو۔

زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے پینڈنگ چالان بروقت عدالت بھجوائے جائیں اس موقع پر آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریجن بھر میں قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کا امن پامال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

latest urdu news

آر پی او نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد میرٹ پر حل کریں اور چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائیں۔

زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کریں، تمام پولیس اسٹیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تھانہ جات عوام الناس کے تحفظ کی علامت ہونے چائیے۔