اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شادی کی چاہت بنابڑاجُرم

اسلام آباد(نیوزالرٹ)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان شادی کی خبر وں کے بعد میدان میں آگئےان کا کہنا ہے کہ تین دن سے سوچ رہا ہوں کہ کیا میں نے کوئی بینک لوٹا ،کیا اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ،کیاماڈل ٹاؤن جیسےواقعےکاحکم دیا اور کیا میں نے ریاستی راز بھارت کو دئیے ؟،کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے ؟،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ اس طرح کی شیطانی میڈ یا مہم سے میرا کچھ نہیں بگا ڑا جا سکتا کیونکہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،عمران خان نے کہا کہ مجھے بچوں اور بشریٰ بی بی کے خاندان کی فکر ہےجن کانام اس بد نیتی پرمبنی میڈیامہم میں آیا،عمران خان نے نواز شریف اور میر شکیل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میڈ یا مہم سے ان کے خلا ف لڑنے کا میرا ارادہ اور بھی مضبوط ہوگا،انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کو چالیس سال سے جانتا ہوں اور ان کی ذاتی زندگیوں کا بھی پتہ ہے ،میں کبھی شریف خاندان کی ذاتی زندگی پر بات کرنے تک نہیں گر سکتا ۔انہوں نے اپنے کارکنوں سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔