اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیاہ رنگ نے ہالی ووڈ میں دھوم مچا دی

امریکی شہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کا میلہ سجا جس میں ہالی ووڈ کے تمام فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگاد ئیے تاہم گولڈن گلوب ایوارڈ کا ریڈ کارپٹ اس وقت سیاہ رنگ میں تبدیل ہوگیا جب ہالی ووڈ کے تمام اداکاروں نے سیاہ رنگ کے لباس پہن کر تقریب میں شرکت کی۔2017 ہالی ووڈ میں کافی ہنگامہ خیز سال ثابت ہوا۔ گزشتہ برس ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی سمیت متعدد اداکاراؤں نے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ ہاروی کی حرکتوں کے پیش نظر احتجاجاً گولڈن گلوب ایوارڈ میں شرکت کرنے والے تمام اداکاروں نے سیاہ رنگ کے لباس پہن کر شرکت کی۔75 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم’تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، مسوری‘اور ’لیڈی برڈ‘ کی دھوم رہی۔ تھری بل بورڈ آؤٹ سائیڈ ایبنگ کو بیسٹ موشن پکچر(ڈراما)کے ساتھ مجموعی طور پر چار ایوارڈز ملے جب کہ لیڈی برڈ نے کامیڈی اور میوزیکل کے زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا۔اداکارہ میک ڈورمینڈ نے ’تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، مسوری‘کے لیے بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ حاصل کیا۔فلم ’ڈارکیسٹ ہاور‘ کے لیے گیری اولڈ مین نے بہترین پرفارمر کا ایوارڈ حاصل کیا۔میوزیکل اور کامیڈی فلم ’لیڈی برڈ‘ کے لیے سائریسی رونان نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔جب کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ جیمز فرینکو نے فلم ’دی ڈیزاسٹر آرٹسٹ ‘کے لیے حاصل کیا۔الیسن جینی کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’آئی ٹونیا‘ کے لیے ملا۔اداکار سیم راک ول نے ’تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، میسوری‘کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ فلم’ان دی فیڈ‘کو ملا۔جب کہ بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ ایشین اداکارعزیز انصاری کو ٹیلی ویژن سیریز’ماسٹر آف نن‘ کے لیے دیا گیا۔