اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حماس کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجوؤں کے جوابی حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر 10 میزائل داغے گئے، حماس نے میزائل کرم شالوم کے علاقے میں فائر کیے۔

حملوں میں 3 اسرائیلی فوجی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ درجنوں شدید زخمی ہوئے جن میں سے کئی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے، حملوں کے باعث کرم شالوم راہداری بند کر دی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کریم شالوم کے علاقے میں حماس کے راکٹ حملے میں 3 فوجی مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

حماس کے راکٹ حملے میں مارے جانے والوں میں گیواتی بریگیڈ کا سارجنٹ ریوین مارک مورڈیچائی اسولن اور سارجنٹ آئیڈوٹیسٹا شامل ہیں۔

حماس کے جنگجوؤں کے حملے میں ہلاک ہونے والے تیسرے اسرائیلی فوجی سارجنٹ تل شویت کا تعلق اسرائیلی فوج کی نہال بریگیڈ سے تھا۔

latest urdu news