اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی

نئی دہلی، بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ابھی وقت ہے، چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی۔

بھارتی ٹیم اسی وقت ہی پاکستان بھیج دیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایونٹ کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے۔

latest urdu news