اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بانی پی ٹی آئی کو یہ واضح کروں گا کہ پارٹی کو 3 افراد ہائی جیک نہیں کرسکتے، شیر افضل مروت

اسلام آباد، رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کل عمران خان سے ملاقات کے دوران یہ واضح کروں گا کہ پارٹی کو 3 افراد ہائی جیک نہیں کر سکتےہیں۔

شیر افضل مروت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں کل عمران خان کو ملاقات کرکے اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، پارٹی کو 3 افراد کو ہائی جیک نہیں کرنے دوں گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفر نہیں کیا ہے، کل عمران خان سے ملاقات میں اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، نہ کمیٹی اجلاس سے آگاہ کیا گیا نہ ایجنڈے میں کوئی ایسی چیز تھی، کل عمران خان کو ان کے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔

پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی کو 3 افراد کو ہائی جیک نہیں کرنے دوں گا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

latest urdu news