اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چینی صدر 5 سال بعد یورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

چین کے صدر شی جن پنگ 5 سال بعد یورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے۔

پیرس پہنچنے پر فرانسیسی وزیراعظم گیبرئیل اتل نے ایئرپورٹ پر چینی صدر اور انکی اہلیہ کا استقبال کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کی دعوت پر فرانس پہنچے ہیں، فرانس میں 2 روز کے دوران صدر شی جن پنگ صدر میکرون اور سربراہ یورپی کمیشن ارسلاوان ڈیرلین سے ملاقات کریں گے۔

چینی اور فرانسیسی سربراہان میں باہمی تجارتی روابط اور یوکرین جنگ پر بات متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق شی جن پنگ کے دورہ یورپ کے ایجنڈے میں یوکرین جنگ، تجارت اور سرمایہ کاری سرفہرست ہیں۔

واضح رہے کہ چینی صدر کا 2019 کے بعد پہلا دورہ یورپ ہے۔

latest urdu news