اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

991,097FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

کراچی میں کل سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز، ہزاروں طلباء ایڈمٹ کارڈ سے محروم

کراچی میں کل سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے تاہم ہزاروں طلباء کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

میٹرک بورڈ کے باہر ایڈمٹ کارڈ کے حصول کیلئے طلباء اور والدین کی بڑی تعداد جمع ہے، امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے بھی کئی طلباء بورڈ آفس میں موجود ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ امتحان کا ایڈمٹ کارڈ دینا اسکول و بورڈ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، دوسری جانب ترجمان میٹرک بورڈ کا مؤقف ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ 30 اپریل سے جاری ہے، جن اسکولوں نے آن لائن فارم جمع کرائے تھے، وہ آن لائن پرنٹ حاصل کرسکتے ہیں، آخری دن ایک ساتھ کئی اسکول ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرتے ہیں تو لوڈ بڑھ جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسکول انتظامیہ اپنی آئی ڈی پاس ورڈ کیساتھ بورڈ آفس سے بھی پرنٹ نکال سکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ آج امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے آنے والے طلبا کے فارم جمع نہیں کیے جائیں گے۔

latest urdu news