اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیا وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہو گا؟

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں.صالح بھوتانی ، سرفراز بگٹی،میر جان جمالی اور چنگیز مری نئے وزیراعلیٰ متوقع امیدوارہیں۔یہ چاروں امیدوا رلیگی ہیںجو کہ ن لیگ کے لئے کڑا امتحان ہے۔ جبکہ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گورنر راج بھی رائج رہ سکتا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انھیں وزارت اعلیٰ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بلوچستان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے مشاورت کے بعد تجویز دی تھی۔ وز یراعظم کا کہنا تھا سیاسی صورتحال کو اس حد تک کیوں پہنچنے دیا گیا؟ ثنا اللہ زہری نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت استعفیٰ دیا جسے گورنر بلوچستان سے منظور کر لیا ہے۔خیال رہے بلوچستان کے 65 رکنی ایوان میں مسلم لیگ ق کی 5، پشتونخواء میپ کی 14، نیشنل پارٹی کی 10 اور مسلم لیگ نون کی 23 نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ نون، پشتونخواء، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق اتحادی ہیں۔ ایوان میں مجلس وحدت المسلمین کی ایک نشست ہے۔جمعیت 8 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی بڑی جماعت ہے۔اپوزیشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی 2، نیشنل پارٹی عوامی کی 1 اور اے این پی کی ایک نشست ہے۔