اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی ۔گورنر بلوچستان نےاستعفیٰ منظور کر لیا۔قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ثناء اللہ زہری کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے بلوچستان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے مشاورت کے بعد تجویز دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا سیاسی صورتحال کو اس حد تک کیوں پہنچنے دیا گیا؟۔خیال رہے بلوچستان کے 65 رکنی ایوان میں مسلم لیگ ق کی 5، پشتونخواء میپ کی 14، نیشنل پارٹی کی 10 اور مسلم لیگ نون کی 23 نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ نون، پشتونخواء، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق اتحادی ہیں۔ ایوان میں مجلس وحدت المسلمین کی ایک نشست ہے۔ جمعیت 8 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی بڑی جماعت ہے، اپوزیشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی 2، نیشنل پارٹی عوامی کی 1 اور اے این پی کی ایک نشست ہے۔