اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قصورکی بےقصورزینب کی نمازِجنازہ ادا،قاتل آزاد

قصور(نیوزالرٹ) قصورمیں منگل کو زیادتی کے بعد قتل ہونےوالی 7سالہ بچی زینب کامعاملہ سنگین رخ اختیارکرگیا ڈی پی او کےدفترکےباہر مظاہرےکے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2افرادجان سے گئے، علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے وزیراعلی شہبازشریف نے واقعےکانوٹس لےلیاہے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےبھی قصورمیں بچی کےقتل کانوٹس لےلیا اور سیشن جج قصورسےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،
معصوم کلی زینب کے والد نے کہا ہے کہ ہمیں حکمرانوں سے کوئی بھی چیز نہیں چاہیے،ہم انصاف ملنے تک اپنی معصوم بچی کی تدفین نہیں کریں گے،زینب کے والدین جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کی والد کا کہنا تھا کہ پولیس حکمرانوں کے تحفظ کے لئے ہے انکے نزدیک عوام کی حیثیت کیڑے مکوڑوں سے زیادہ کچھ نہیں ہے پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیاپولیس تعاون کرتی تو ہمیں انصاف مل جاتا مگر ایسا نہیں ہوا انصاف کے حصول تک ہم اپنی بچی کو دفن نہیں کریں گےانہوں نے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا، منگل کی صبح قصورمیں کچرےکےڈھیرسے 7سالہ زینب کی لاش تھیلے سے برآمدہوئی، اسکےوالدین عمرےکےلیے سعودی عرب گئے ہوئےتھےجب ان کی بچی کےساتھ یہ گھناؤناکھیل کھیلاگیا،بچی کی لاش ملنےکےبعد علاقےمیں کشیدگی پھیل گئی مکینوں نے قصورآنےوالےراستوں پرشدید احتجاج کیا یہ قصور میں ڈیڑھ برس کےاندرہونیوالا 11واں واقعہ تھاپولیس اور علاقائی انتظامیہ صورتحال پرقابوپانے میں ناکام رہی،بدھ کی صبح صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ڈنڈا بردارمظاہرین نے ڈی سی اوکےدفترکےباہر شدید احتجاج کیا اوردروازہ توڑکردفترکےاحاطےمیں داخل ہوگئے اس دوران پولیس کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی فائرنگ کامقصد مظاہرین کومنتشرکرناتھا تاہم پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 2 افرادجان سے گئے اور 2زخمی ہوگئے،قصورمیں احتجاجی مظاہرین پرفائرنگ اور جانی نقصان کےبعد لوگوں میں اشتعال بڑھ گیا زینب کے قتل پرشہریوں میں غم وغصہ پہلے ہی پایا جاتاتھامظاہرین کے مارے جانےپرلوگ مزید اشتعال میں آگئےعلاقےمیں تمام کارروباری مراکز بند کردئیے گئے اور پولیس کاگشت بڑھادیاگیا،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے واقعےکانوٹس لےلیاہےانہوں نے کہاہےکہ اس واقعےپرشدید تکلیف پہنچی ہے وزیراعلیٰ نےمتعلقہ حکام کوفوری طورپر ملزمان کوپکڑنےکی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہاہےکہ جب تک ملزمان کوپکڑانہیں جاتاچین سے نہیں بیٹھیں گے، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےبھی قصورمیں بچی کےقتل کانوٹس لےلیا اور سیشن جج قصورسےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ قصور میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات پر پانچ ہزار سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی ہےجب کہ67افراد کا میڈیکل چیک اپ کرایاگیا انہوں نے کہا کہ شہرمیں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش جاری ہےآر پی او کا کہنا ہے کہ قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ایک یا دو افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے پانچ کیسز میں ڈی این اے اور طریقہ واردات ایک جیسے تھے بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا آر پی او نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ قصور میں ہونے والے پانچ کیسز میں ڈی این اے اور طریقہ واردات میں مماثلت ہے ہوسکتا ہے کہ ایک یا دو افراد کارروائیوں میں ملوث ہوں،دوسری جانب مقتولہ زینب کی نماز ِجنازہ علامہ طاہرالقادری نے پڑھائی، نماز جنازہ میں موجودہزاروں افرادوآنکھیں اشکبارتھیں اورلوگ اس واقعےمیں ملوث افرادکی فوری گرفتاری کامطالبہ کررہےتھے۔