اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جدید انداز کی اے ٹی ایم مشین

جدید انداز کی اے ٹی ایم میں بریل رسم الخط کو بھی شامل کیا گیا ہے، نابینا افراد ہیڈ فون سے آواز سن کر مشین استعمال کرسکتے ہیں۔ شارجہ میں نابینا اور نظر کی کمزوری میں مبتلا افراد کیلئے بریل رسم الخط کی حامل اور خود کار طریقے سے بولنے والی اے ٹی ایم متعارف کروا دی گئی۔یہ اے ٹی ایم شارجہ اسلامک بینک کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے ۔شارجہ اسلامک بینک میں الیکٹرانک چینلز کے سربراہ ولید المودوئی نے بتایا کہ اے ٹی ایم مشین میں سنٹرل بینک کے مطابق حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں جن پر دنیا بھر کے بینک عمل کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا اس اے ٹی ایم کو متعارف کروانے کا مقصد معذور اور نابینا افراد کو ٹیکنالوجی کی مدد سے سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی خود سے ہر چیز کرنے کے قابل ہوسکیں۔اس اے ٹی ایم میں آواز کی مدد سے رہنمائی کا فیچر بھی شامل ہے اور نابینا افراد اسے سپیکر اور ہیڈ فونز کے ذریعے رازداری کیساتھ استعمال کرسکتے ہیں جبکہ اس میں عربی اور انگریزی میں بریل رسم الخط کا حامل کی پیڈ بھی شامل ہے۔