اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں خواتین کے لیے کاروں کی پہلی نمائش

الریاض(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کے بعد پہلی بار خواتین کے لئے کاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کے شہرجدہ میں منعقدہ کاروں کی نمائش کو زرد اور نارنجی رنگ کے غباروں سے سجایا گیا۔ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں نمائش کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر میں خواتین کو کاروں کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

جدہ میں لگائی گئی اس نمائش میں خواتین گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے گذشتہ برس ایک نیا شاہی فرمان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جون 2018ء سے خواتین کو ملک میں گاڑیاں چلانے کی اجازت ہوگی۔نمائش کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایک مقامی خاتون غادہ العلی نے کہا کہ نمائش کو دیکھنے کے لیے خواتین کی بڑی تعداد آ رہی ہے۔ خواتین مختلف ماڈل کی کاروں کی خریداری میں دلچسپی لےرہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں العلی نے کہا کہ نمائش میں رکھی گئی کاریں یکمشت ادائی کے ساتھ ساتھ اقساط پر بھی دستیاب ہیں۔نمائش چیف سیلز آفیسر شریفہ محمد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خواتین ہی شاپنگ کا ایک بڑا طبقہ ہیں۔ یہ بازارتو خالصتا خواتین کےلیے ہے۔ یہاں پر کیشیرز تمام خواتین ہیں۔