اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹرمپ کے خلاف خواتین سڑ کوں پر نکل آئیں

ڈونلڈ ٹرمپ کے کے عہدہ صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر خواتین نے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا اور صدر کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کا دوسرے سال کا آغاز پہلے سے بدتر رہا۔خواتین نے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔ واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے موسیقی کا بھی سہارا لیا۔ میوزک کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔مظاہرین نے ٹرمپ کے جنسی سکینڈلز پر بھی ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ مارچ پر ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک کا موسم خوبصورت ہے، خواتین کو مارچ حکومتی کامیابیوں پر کرنا چاہیے۔