چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منصورعلی شاہ جہلم جاپہنچے

جہلم(نجف شہزاد)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نےجہلم میں سیشن کورٹ کادورہ کرکے لائبریری کا افتتاح کیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ کے ساتھ سول جج ،صدر جہلم بار نے چیف جسٹس کا اسقبال کیا، جہلم پولیس کی جانب سے گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ،ضلعی انتظامیہ ،جہلم پولیس افسران سمیت وکلاء اورصحافی برادری کی بڑی تعداد جہلم کورٹ میں موجودتھی۔