اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شیخوپورہ کی خبریں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں 

ننکانہ صاحب (عثمان سندرانہ +چوہدری افضل حق خاں)ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کی طرف سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و فرنٹ ڈیسک سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائن ننکانہ صاحب میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہزاد مسعو د صادق تھے جبکہ تقریب میں ایڈیشنل ججز رانا خلیل احمد، فاروق انور،محسن خان سینئر سول جج ایڈمن ، سینئر سول جج ندیم یو سف وڑائچ ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اعجاز شریف کھوکھر ،سابقہ صدر بار خادم حسین سدھو، علی عمران ایڈووکیٹ،صدیق ڈوگر ایڈووکیٹ ، ندیم ڈوگر ایڈووکیٹ،معمر قذافی ایڈووکیٹ ، ملک اعظم اعوان ایڈووکیٹ ،ڈی ایس پی بڑا گھر عزیزاللہ ،ڈی ایس پی سانگلہ ہل ناصر نواز ، ڈی ایس پی حسن دانیال ، او ایس آئی محمد اویس ، انچارج کمپلینٹ سیل مجاہد عباس ،انچارج ایچ آر ایم آئی ایس عمر حیات سمیت دیگر پولیس ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ملک عبدالواحید سمیت دیگر مہمانوں نے سال 2017ء میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انسپکٹر نواز ورک ، سب انسپکٹر یو نس ڈوگر، سب انسپکٹر تصور منیر،سب انسپکٹر لیاقت علی ، سب انسپکٹر محمد بوٹا ،سب انسپکٹر محمود علی، یعقوب اے ایس آئی ، فیروز بھٹی اے ایس آئی ،یوسف اے ایس آئی،شاہد منصور اے ایس آئی،زوہیب سرور انچارج فرنٹ ڈیسک ، عقیل ناصر ہارڈوئیر ٹیکنیشن ، نوید احمد آئی ٹی برانچ سمیت دیگر پولیس ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ اس موقعہ پر ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی عدلیہ ،پولیس اوروکلاء سمیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

واربرٹن(نیوزالرٹ) جوائنٹ سیکرٹری سنٹرل پنجاب پاکستان تحریک انصاف چوہدری نوشیر مان اور وائس پریزڈنٹ یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب سردار محمد عاطف نور مان نے مشترکہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ نوشیر مان نے کہا کہ بچے ریاست والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہیں بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت حکومت بچوں کو ایسا محفوظ ماحول فراہم کرے جہاں ہر بچہ امن اور سکون کے ساتھ زندگی بسر کرسکے، جبکہ معاشرے کا فرض ہے کہ وہ ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھے۔
ننکانہ صاحب (نیوزالرٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے غربت مکاو پروگرام کے تحت ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل اور شاہکوٹ میں مستحق بیوہ خواتین میں میرٹ کی بنیاد پر 250 گائے بھینس مفت تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک نے دیہی علاقوں کی غریب، بیوہ خواتین میں کل250 بڑے جانور بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے اس موقع پر ایم پی رانا محمد ارشد،ایم پی اے طارق محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید کے علاوہ محکمہ لائیوسٹاک کے افسران، دیہی علاقوں کی خواتین سمیت مویشی پال کسانوں، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک عاشق حسین ڈوگر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ بھر میں لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں دیہی علاقوں کی غریب خواتین میں بھینس اور گائے کی تقسیم میں 100فیصد میرٹ کو یقین بنایا گیا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں واضع کیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے تمام جانور محکمہ لائیوسٹاک کی زیر نگرانی پالے جاتے ہیں اور صحت مند ہوتے ہیں، پنجاب حکومت اور محکمہ لائیو سٹاک کے سٹاف کی کاوشوں سے صوبہ بھر میں لائیو سٹاک کا شعبہ مزید ترقی کی طرف گامزن ہے جن خواتین کوبھینسیں اور گائے فراہم کی گئی ہیں محکمہ لائیو سٹاک ان کے مویشیوں کی دیکھ بھال بھی خود کرے گا اور ایک مفت فون کال پر لائیوسٹاک کا عملہ رہنمائی اور سہولت کے لیئے حاضر ہو گا۔ایم پی اے رانا محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے غربت مکاؤ پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں لائیو سٹاک کے فروغ سے مویشی پال کسان خوشحال ہونگے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام نہایت قابل ستائش ہے۔

ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ )ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کی طرف سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و فرنٹ ڈیسک سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائن ننکانہ صاحب میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہزاد مسعو د صادق تھے جبکہ تقریب میں ایڈیشنل ججز رانا خلیل احمد، فاروق انور،محسن خان سینئر سول جج ایڈمن ، سینئر سول جج ندیم یو سف وڑائچ ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اعجاز شریف کھوکھر ،سابقہ صدر بار خادم حسین سدھو، علی عمران ایڈووکیٹ،صدیق ڈوگر ایڈووکیٹ ، ندیم ڈوگر ایڈووکیٹ،معمر قذافی ایڈووکیٹ ، ملک اعظم اعوان ایڈووکیٹ ،ڈی ایس پی بڑا گھر عزیزاللہ ،ڈی ایس پی سانگلہ ہل ناصر نواز ، ڈی ایس پی حسن دانیال ، او ایس آئی محمد اویس ، انچارج کمپلینٹ سیل مجاہد عباس ،انچارج ایچ آر ایم آئی ایس عمر حیات سمیت دیگر پولیس ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ملک عبدالواحید سمیت دیگر مہمانوں نے سال 2017ء میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انسپکٹر نواز ورک ، سب انسپکٹر یو نس ڈوگر، سب انسپکٹر تصور منیر،سب انسپکٹر لیاقت علی ، سب انسپکٹر محمد بوٹا ،سب انسپکٹر محمود علی، یعقوب اے ایس آئی ، فیروز بھٹی اے ایس آئی ،یوسف اے ایس آئی،شاہد منصور اے ایس آئی،زوہیب سرور انچارج فرنٹ ڈیسک ، عقیل ناصر ہارڈوئیر ٹیکنیشن ، نوید احمد آئی ٹی برانچ سمیت دیگر پولیس ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ اس موقعہ پر ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی عدلیہ ،پولیس اوروکلاء سمیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت چھ افراد شدیدزخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مانانوالہ روڈپر گاؤں چندر کوٹ کے قریب دوتیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 25سالہ ارشد علی اور65سالہ محمد شریف شدید زخمی ہوگئے۔ ننکانہ بچیانہ روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قا بو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 28سالہ سجاد شدید زخمی ہوگیا۔ چک نمبر563 سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 45سالہ اختر بی بی اور35سالہ محمد یعقوب شدید زخمی ہو گئے علاوہ ازیں چک نمبر571 سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل زیرتعمیر پل کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 25سالہ کاشف شدید زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ) تھانہ سٹی ننکانہ صاحب سے چند میٹر دور پانچویں بار نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کی مرغیاں چوری کر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ کے دوکاندار ملک محمد عرفان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو دی گئی عرضداشت میں کہا ہے کہ گذشتہ رات نامعلوم چور میری دوکان کے تالے توڑ کر تیس ہزار روپے مالیت کی مرغیاں چوری کر کے لے گئے جبکہ ہم نے چند روز قبل ایک بجے رات گودام کا تالہ توڑتے ہوئے ایک چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حواے کیا تھا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے تھے پکڑے جانے والے چور نے چار مرتبہ چوری کرنے کا اقرار کیا تھا جسے پولیس نے چھوڑ دیا تھا۔ ملک محمد عرفان نے ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر سے چوری کی مذکورہ واردات کو ٹریس کرکے چوری ہونے والے سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔