اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ناتواں کندھے۔عمربھرکے پھندے

وہاڑی(میاں شہزادندیم)تھانہ لڈن کےگاؤں کھجی والامیں وٹہ سٹہ کے تحت 7سالہ نابالغ لڑکے کی نوجوان لڑکی سے شادی کرادی گئی، میڈیاکے اطلاع دینےکےباوجودمقامی پولیس سوتی رہ گئی،نواحی علاقہ کچی پکی کے قریب کھجی والا میں قاسم کے سات سالہ کمسن اور نا با لغ بیٹے وقاص کی شادی اپنی سولہ سال کزن کے ساتھ کردی گئی،دولہا وقاص اور دولہن ایک ہی گاؤں کے رہائشی اور آ پس میں کزن بتائے گئے ہیں،ذرائع کے شادی وَٹہ سَٹہ رواج کے تحت کی گئی ہے اس غیر قانونی اور غیر شرعی شادی کو رکوانے کے لئے متعلقہ تھانہ لڈن پولیس کو اطلاع کی گئی تو پولیس حکام نے صحافیوں کو مصروفیت کا بہانہ کر دیا۔تھانہ لڈن پولیس کے مطابق علی وقاص ولد قاسم علی کاٹھیا بعمر 7/8سال کی ساجدہ بی بی بعمر 16سال سے شادی ہوئی،پولیس کو اطلاع ملی کو موقع پر پہنچی اور چائلڈ میرج ریسٹرکشن ایکٹ 1929ءکے تحت کاروائی کا آغاز کر دیا،پولیس تھانہ لڈن نے شادی رکوانے کی بجائے ضلعی افسران کو اوکے کی رپورٹ دیتےہوئے لکھاکہ فریقین نے شادی کی تردید کرتے ہوئے بتایاکہ صرف منگنی ہوئی ہے جس کی تصاویر سامنے آگئیں ، رخصتی وغیرہ نہیں کی گئی۔

وہاڑی : وَٹے سَٹے کی رسم میں 7سالہ دُلہاکی نوجوان لڑکی سے زبردستی شادی ،پولیس نے کیا کاروائی کی جانئے اس رپورٹ میں

وہاڑی : وَٹے سَٹے کی رسم میں 7سالہ دُلہاکی نوجوان لڑکی سے زبردستی شادی ،پولیس نے کیا کاروائی کی جانئے اس رپورٹ میں

Posted by News Alert on Samstag, 20. Januar 2018