اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 6 سالہ گونگا بیٹا مگرمچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا

بھارت میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے اپنا 6 سالہ گونگا بہرا بیٹا مگرمچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں 32 سالہ ساوتری نے اپنے 6 سالہ اسپیشل چائلڈ بیٹے کو شوہر سے جھگڑا ہونے کے بعد نہر میں پھینک دیا، نہر میں مگرمچھ بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ خاتون اور اسکے شوہر کا اکثر اپنے 6 سالہ بیٹے ونود کو لیکر جھگڑا ہوتا تھا، ساوتری کے مطابق اس کا شوہر اکثر اسے ونود سے متعلق طعنے دیتا رہتا تھا اور کہتا تھا کہ اسے کنال میں پھینک آؤ، اس لیے جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار اسکا شوہر ہے۔

علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے پولیس کو بتایا تو ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کردی اور بچے کی لاش ایک دن بعد ملی جس کا ایک ہاتھ نہیں تھا جبکہ لاش پر مگرمچھوں کے دانتوں کے بھی نشانات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو نہر میں پھینکنے پر خاتون اور اسکے شوہر کو حراست میں لیکر ان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news