اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اغواء کاانوکھامقدمہ، مغوی خودچل کرکیسے قابوآئے

بورےوالا(اجمل سیال)رقم دینے کے بہانے بہاولنگرسے بلوائے گئے باپ بیٹے کوبورے والامیں اغواء کے بعدتشددکانشانہ بناکرمختلف کاغذات پردستخط کروانے کامقدمہ سامنےآگیا،مغوی وکیل عبدالسلام چشتی نے مبینہ اغواکاروں کے چنگل سے رہائی کے بعدمیڈیاکوبتایاکہ انہوں نے 2سال قبل بورے والاکے رہائشی حکیم شہزادکواپنی ملکیتی 20ایکڑاراضی فروخت کی جس کی رقم کی ادائیگی کیلئے بہاولنگرسے بلواکر حکیم شہزادنے باپ بیٹے کواغواء کرکے خالی چیکوں اوراشٹامپ پیپرزپرستخط کروانے کیلئے تشددکانشانہ بنایا، متاثرہ وکیل نے مزیدبتایاکہ اغواء کاروں کی قیدسے بہت مشکل سے رہائی پائی، عبدالسلام چشتی نے مزیدبتایاکہ ملزمان نے اسے برہنہ کرکے ویڈیوبھی بنائی اورتشددکرکے چیکوں اوراشٹامپ پیپرزبھی دستخط بھی کرواتے رہے، پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے حکیم شہزادعصمت ،کامران ، عامر عرف ریمبو ملازم سمیت 10سے زائد نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کےحکیم شہزاد عصمت کے ملازم عامر عرف ریمبو کو حراست میں لے لیا ،ایس ایچ او مہر ریاض سیال کاکہناتھاکہ ملزمان کتنے بھی با اثر کیوں نہ ہوں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔