اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چوری کی گاڑی استعمال کرنے کے الزام میں ڈی ایس پی معطل

سندھ سے چوری کی گاڑی استعمال کے الزام میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پشاور کو معطل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تفتیش مکمل ہونے تک متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کی برآمدگی اور ڈی ایس پی کی گرفتاری کیلئے پشاور پولیس سے رابطہ کرلیا ہے، پولیس نے بتایا کہ الزامات ثابت ہونے کے بعد متعلقہ آفیسر کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا، سندھ سے چوری کی گاڑی سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی کے پاس دیکھی گئی۔

محکمہ صحت کا ڈی جی ہیلتھ کے پی کے کی معطلی پر موقف جاری

اس حوالے سے معطل ڈی ایس پی نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، بغیر انکوائری مجھے معطل کرنے پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کروں گا۔