اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

13 سالہ بچی سے نکاح کرنیوالا 70 سالہ شخص گرفتار

سوات: پولیس نے 13 سالہ بچی سے نکاح کرنیوالے 70 سالہ شخص، بچی کے والد، نکاح خواں اور گواہوں کو حراست میں لے لیا۔

نجی چینل کے مطابق 13 سالہ بچی سے 70 سالہ بوڑھے شخص کے نکاح کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے 70 سالہ شخص اور لڑکی کے والد کو حراست میں لے لیا۔

نکاح رجسٹرار نے دستخط شدہ نکاح نامہ جاری کردیا، مذکورہ شخص نے بچی کے والدین کو 10 لاکھ روپے دیے تھے۔

بچی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے تاہم بچی نے شادی سے انکار کردیا اور بیان میں کہا کہ میں اس شخص سے کبھی شادی نہیں کروں گی، میں اسکول میں تھی کہ پتہ چلا نکاح ہوگیا ہے۔

ایس ایچ او روشن علی کے مطابق بچی کو اسپتال میں میڈیکل رپورٹ کیلئے پیش کیا جارہا ہے جبکہ دیگر قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

latest urdu news

ایس ایچ او نے بتایا ہے واقعے میں ملوث تمام افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، نکاح خواں سمیت گواہوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔