اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,544FansLike
9,992FollowersFollow
566,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حماس نے سیز فائر کی پیشکش پر اسرائیلی جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی

فلسطین مزاحمتی تنظیم حماس نے سیز فائر کی پیشکش پر اسرائیل کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے ڈپٹی چیف کیجانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حماس کو ہفتے کے روز سیز فائر پیشکش کا اسرائیلی حکام کیطرف سے باضابطہ جواب موصول ہوا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جواب کا جائزہ لیکر رد عمل دیا جائے گا، قطر میں موجود حماس کے رہنما خلیل الحیا نے کہا کہ صہیونی قابض اسرائیل کو ثالث کار قطر اور مصر نے 13 اپریل کو سیز فائر کی پیشکش کی تھی جس پر حماس کو آج باضابطہ طور پر اسرائیل کا جواب موصول ہوا ہے۔

پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ 6 ماہ سے جاری اسرائیلی بربریت کے دوران مذاکرات مسلسل تعطل کا شکار رہے ہیں جبکہ حماس نے جنگ کے خاتمے کیلئے اپنے مطالبات پر مضبوطی کیساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کررکھا ہے، ابھی تک اسرائیلی حملوں و بمباری سے 34 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔