اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,784FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آن لائن جوا کھیلنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری

لاہور، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آن لائن جوا کھیلنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کے مطابق جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ چھاپے مارے جائیں، جوئے کو پروموٹ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ آن لائن جوئے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سی سی پی او لاہور کے مطابق رواں سال قمار بازوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 423 مقدمات درج کیے گئے ہیں، رواں سال 1863 ملزمان گرفتار، 54 لاکھ 39 ہزار 300 سے زائد کی ریکوری کی گئی۔