اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,544FansLike
9,992FollowersFollow
566,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آئی پی ایل میں رنز کا پہاڑ، ایک اور عالمی ریکارڈ

انڈین پریمیئر لیگ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا۔

جمعہ کو آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑے کامیاب رنز کے تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کولکتہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 262 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے فل سالٹ نے 37 گیندوں پر 75، سنیل نارائن نے 32 گیندوں پر 71 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی

262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے تابڑ توڑ بیٹنگ کی اور مطلوبہ ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

پنجاب کنگز کی جانب سے جونی بیئر اسٹو نے 48 گیندوں پر 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ان کا ساتھ دیا ششانک سنگھ نے جو 28 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 260 سے زائد کا ہدف عبور کیا گیا۔