اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

2025تک پاکستان کی آبادی میں کتنا ااضافہ ہو گا؟

محکمہ منصوبہ بندی و ترقی پنجاب نے کہا ہے کہ 2025ء تک صوبے کی آبادی 125 ملین تک پہنچ جانے کا امکان ہے جو برطانیہ اور فرانس کی آبادی سے زیادہ ہوگی۔ حالیہ قومی مردم شماری کے مطابق پنجاب کی آبادی 110 ملین افراد پر مشتمل ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں پالیسی سازوں کو چاہیے کہمیلینئم ڈویلپمنٹ گولز (ایم ڈی جیز) کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کی پیش نظر ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی ضررورت ہے۔ اس وقت صوبے کا ترقیاتی بجٹ 5 ارب ڈالر کے قریب ہے جس میں مزید اضافے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اور صدی کے ترقیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔