اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حضرت آدمؑ سے ٹیلی فون پربات کرنے کادعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ پہلے خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں قیام پذیر تھا کہ میں نےسوتےوقت خواب میں حضرت آدم علیہ السلام سے ٹیلیفون پر بات کی،حضرت آدم علیہ اسلام نے مجھ سے دریافت کیاکہ فضل الرحمٰن تم کیا چاہتے ہو تو میں نے عرض کی کہ میں امن چاہتا ہوں، پھرکچھ دیرکےلئے ٹیلی فون پر خاموشی رہی لیکن لائن کٹی نہیں ،میں نے سوچا اگر میں مسلسل خاموش رہا تو بے ادبی ہوگی اس لئے میںنے پھر سلام کیا تومجھے حضرت آدم علیہ اسلام کی جانب سے جواب موصول ہواکہ اگرتم امن چاہتے ہو تو انتظار کرنا پڑے گا اس لئے اب امن کے لئے انتظار تو کرنا ہی پڑے گافضل الرحمٰن کے اس دعویٰ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔