اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,130FansLike
9,999FollowersFollow
568,700FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آج بڑی پیشیوں کا دن

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب عدالت نے طلب کر رکھا ہے ۔ آج کیس کی سماعت کے موقع پر ان کے خلاف چار گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ کی اراضی کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی ۔ اینکاؤنٹر سپیشلسٹ پیشیاں ٹالنے کا بھی ماہر نکلا، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بلاوے کے باوجود ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر نہ پہنچے، آج پھر طلب کرلیا گیا۔ ادھر رائو انوار اور ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انکاؤنٹر ٹیم کے تمام ممبرز روپوش ہوگئے۔راؤ انوار اپنے ہی محکمے کے خلاف ڈٹ گئے اور روپوشی اختیار کرلی۔ جعلی مقابلے کی تفتیشی ٹیم نے رابطے کی بہت کوشش کی لیکن راؤ انوار ہاتھ نہ آئے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے بلاوا بھیجا مگر راؤ انوار نے جواب دینے کی بھی زحمت نہ کی۔ دوسری طرف تحقیقاتی کمیٹی نے جعلی مقابلے کے شواہد ملنے پر راؤ انوار اور مقابلے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے رائو انوار اور تمام اہلکاروں کو نامزد کرنے اور تفتیش ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی کے سپرد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پشاور کے لوگوں نے موقع دیا تو ایک سال میں میٹرو مکمل کریں گے، پاکستان میں شفاف طریقے سے کبھی بجلی کے منصوبے نہیں لگے، نیب نے مجھے آج طلب کیا ہے، ابھی نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، کل بتاؤں گا، مجھ پر دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو گھر چلا جاؤں گا، جو بات کروں گا ثبوت لے ساتھ کروں گا، ہمارے دور میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔