اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,836FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب یونیورسٹی طلبہ مشتعل ہو گئے

پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کے دوران طلبا نے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپوں کو منتشر کر دیا۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ایک طلبہ گروپ کی جانب سے پائنیر فیسٹویل کی تیاریاں جاری تھیں کہ دوسرے طلبہ گروپ نے رات گئے دھاوا بول کر ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور ایک کمرے کو آگ بھی لگا دی۔ہنگامہ آرائی کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور طلبا کو منتشر کرکے حالات پر قابو پالیا۔ دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا۔ انتظامیہ نے میڈیا اور غیر متعلقہ افراد کو بھی یونیورسٹی میں داخلے سے روک دیا۔