اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سیاسی تلخیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، سب کو ملکر صوبے کا مقدمہ لڑنے چاہیے، گورنر کے پی

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سیاسی تلخیوں کو ختم کرکے مل کر چلنا چاہتے ہیں۔

پشاور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاسی تلخی میں نہیں جانا چاہوں گا، تمام وزرائے اعلیٰ آئین کے مطابق چیزیں چلاتے ہیں۔

نیشنل میڈیا کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومت بہتری کی طرف جا رہی ہے، ہم صوبے اور مرکز کے درمیان تلخیاں پیدا نہیں کریں گے، ہم سب کو ملکر صوبے کا مقدمہ لڑنے کی بے حد ضرورت ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ ایک نمائندہ بن کر کے پی صوبے کے حقوق کا مقدمہ لڑوں، کل صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے میری ملاقات متوقع ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ حکومت کو چاہیے زمینداروں کو سہولیات فراہم کرے، خیبر پختونخوا میں ہزاروں ایکڑ زمین اب بھی بنجر پڑی ہے۔

latest urdu news