اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

مظفر گڑھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کیجانب سے بتایا جارہا ہے کہ واقعہ تھرمل بائی پاس پر پیش آیا جہاں صحافی اشفاق احمد سیال کو روک کر قتل کردیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے اس دلخراش واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صحافی کو قتل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرکے ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

latest urdu news