اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر بلاک ختم کردیا گیا

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کی رہائش کا مسئلہ تھا، انیکسی کچھ وقت کیلئے صوبائی اسمبلی کے اراکین اور وزرا زیر استعمال لیکر آئیں گے، گورنر کے پی متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر سیف کا اس معاملے میں کہنا تھا کہ گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں اپنے قیام کا بندوبست کریں۔

دوسری جانب گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے تلخیاں نہیں بڑھانا چاہتے ہیں، وہ کسی پر گورنر ہاؤس داخلے پر پابندی نہیں لگائیں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس سازش کا گڑھ نہیں بنے گا، علی امین کو دعوت دے چکے انکے پاس جانے کو تیار ہیں۔

latest urdu news