اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات میں افسوس ناک حادثہ، 3 سالہ بچہ اور خاتون جانبحق، 18 سالہ نوجوان شدید زخمی

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈنگہ کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا، ٹیپالہ گاؤں کی طرف سے آنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگئی جس کے باعث 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار فیملی ٹیپالہ گاوں سے چک محمود پرائیوٹ کلینک پر چیک اپ کے لیے جا رہے تھے کہ راستہ میں موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔

جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار 2 لوگ جن میں سے ایک تقریبا 3 سالہ بچہ اور ایک 24 سالہ عورت ٹرالی کے نیچے آ کر زخموں تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی وفات پا گئے۔

بائیک چلانے والا رائڈر جس کی عمر تقریبا 18 سال ہے اسے سر میں شدید چوٹ آئی جسے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

latest urdu news