اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

واربرٹن:ملک کو ایٹمی قوت بنانیوالی جماعت اب پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمدارشد

واربرٹن(عثمان سندرانہ) 2018ء کے عام انتخابات میں ترقی کی مخالف سیاسی پارٹیوں کو عبرتناک شکست ہوگی، کوئی دھرنوں کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بننے کی کوشش کرتا رہا اور کسی نے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کے لئے الزامات کا سہارا لینا شروع کردیا ہے، عوام ان کو سمجھ چکے ہیں اور بہت جلد ان کا سیاسی دیوالیہ ہونے والا ہے،مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور متحد رہے گی‘ جمہوری حکومت مدت پوری کرے گی‘ان خیالات کا اظہارایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد نے گذشتہ روزواربرٹن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعبدالرحمٰن ،ذیشان قاضی،حاجی محمود قاضی،محسن اقبال سمیت دیگرلیگی کارکن اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائے گی،مسلم لیگ (ن) ایک نظریے اور عوامی خدمت کا نام ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔ایم پی اے رانا محمد ارشد نے مزیدکہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ مائنس نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات پیدا کئے جائیں لیکن یہ ان کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا‘ مسلم لیگ ن کے مرکزی اور صوبائی کارکنان نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور اس کا عملی ثبوت عام انتخابات میں سامنے ہو گا۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ کیساتھ اپنی عوامی خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چند روز قبل مایوس سیاستدانوں کا فلاپ شو عوام نے مسترد کردیا، دھتکارے ہوئے لیڈروں کی سیاسی میدان میں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے، لاہور میں نامعلوم نجومیوں کے اشاروں پر ناچنے والے تین چار سیاسی کزن اکٹھے ہو کر بھی اپنی سازشوں میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے۔