اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد ،پشاور،لاہور ،گجرات سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (محمد جابر )اسلام آباد ،پشاور،لاہور ،گجرات سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جن کی شدت 1.6 ریکارڈ کی گئی ۔جھٹکے اس قدر ہولناک تھے کہ لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی وجہ سے متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ سے لسبیلا کی تحصیل بیلا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔زلزلہ آنے سے علاقہ مکنیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور والدین اپنے بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے تاہم ہنگامی صورتحال کے پیش نظر علاقے کےتمام اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔