اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت جاتے جاتے مہنگائی کا طوفان برپا کر رہی ہے

حکومت نے اپنی مدت کے آخری چند مہینوں میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔ پٹرول کی مہنگائی میں پسنے کے بعد اب عوام گیس کی مد میں بھی کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں حکومت کو ادا کرے گی۔حکومت نے پہلی بار مقامی ایل پی جی کی قیمت کا تعین کیا اور نرخ ڈبل کر دیئے۔ حکومت نے فی ایل پی جی سلنڈر 413 روپے مارکیٹنگ ڈسٹریبیوشن مارجن، 55 روپے لیوی اور 193 روپے جی ایس ٹی نافذ کر دیا۔ ٹیکسوں کے نفاذ سے 63 روپے فی کلو فروخت ہونے والی لوکل ایل پی جی 112 روپے 92 پیسے کی ہو گئی۔ 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر اب 875 روپے کے بجائے 1332 روپے میں فروخت ہو گا۔