اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف اور مریم نواز کا عدلیہ پروار

گوجرانوالہ میں (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ توہین عدالت کی سزا ہے تو کروڑوں ووٹ لینے والے منتخب وزیراعظم کی توہین کرنے والے کی کوئی سزا نہیں ؟توہینِ دستور و آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کرنے والوں کی کوئی سزا نہیں؟توہین عدالت میں تو سزا دیتے ہیں لیکن کیا کسی عدالت میں اتنی ہمت ہے کہ وہ چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑنے والے پرویز مشرف کو بلائے ،عدلیہ کو گالیاں دینے اور شرمناک کا لفظ استعمال کرنے والے عمران خان کو پکڑے ؟اگر نوازشریف سےسوال ہوگا تومشرف اور عمران خان سمیت سب سے سوال ہوگا۔مریم نوازنے کہا کہ کس کس کو نااہل کروگے، کس کس کو قید کروگے، جیلیں بھر جائیں گی لیکن نوازشریف کے وفادار کم نہیں ہوگے،ہر گھر سے نوازشریف نکلے گا، انصاف کا ترازو لاڈلے کی طرف جھکا ہوگا تو لوگ انگلیاں اٹھاتے ہیں اور جب لوگ سوال کرتے ہیں تو توہین عدالت لگ جاتی ہے لیکن سوال کا جواب دینا پڑے گااگر انصاف کا ترازو ایک طرف جھکا ہوگا تو لوگ اس انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔مریم نوازنے کہا کہ کہتے ہیں نوازشریف نااہل ہوگیا لیکن یہ کیسی نااہلی ہے کہ جہاں جہاں نوازشریف جاتےہیں پورا کا پورا شہر امڈآتا ہے، انتقامی عدالت کو نواشریف کے خلاف گواہ نہیں مل رہے لیکن عوامی عدالت میں نوازشریف کے حق میں گواہی دینے والوں کے لیے جگہ کم پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں نے کچھ اور سوچ کے رکھا ہوا تھا لیکن سارے منصوبے ناکام ہوگئے،سازشی عناصر امید لگا کر بیٹھے تھے کہ نوازشریف خوفزدہ ہوکر گھر بیٹھ جائیں گے، شریف خاندان بکھر جائے گا،(ن)ٹوٹ جائے گی اورحکومت ختم ہوجائے گی،ٹیکنوکریٹس کی حکومت آجائے گی اور سینیٹ انتخابات کے ساتھ ساتھ 2018 کے عام انتخابات نہیں ہوں گے لیکن لوگ جاگ اٹھے اور نوازشریف کا مقدمہ لے کر آگے بڑھنے والوں نے مخالفین کو دھول چٹا دی۔جبکہ کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 70 سال گزرگئے لیکن آج بھی ملک میں جمہوریت کامستقبل سوالیہ نشان بنا ہوا ہے، آج بھی سیاسی مطلع پوری طرح سے صاف نہیں ہوا، ہماری آب و ہوامیں گردوغبار آج بھی موجودہے، یہ وہ گردوغبار ہے جس نے جمہوریت کی منزل حاصل کرنے سے روکا۔ جمہوریت پر جب بھی یلغار ہوئی ہماری عدلیہ کے ایک حصے نے آمروں کا ساتھ دیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ جمہوریت پر حملوں سے بھری ہوئی ہے، ماضی میں جمہوریت پر ایسے وار کیے گئے، جن کو آج تک بھگت رہے ہیں، جب بھی جمہوریت اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرتی ہے کلہاڑی چلا دی جاتی ہے، وزیر اعظم کو من مرضی کا کھلونا بنانے کی روایت جاری ہے۔نواز شریف نے کہا کہ نظریہ ضرورت نے پاکستان کی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، 1999 میں جب ہماری حکومت کا خاتمہ ہوا تو ایک جج صاحب نے کہا کہ نواز شریف کا تختہ الٹ کر بہت اچھا کیا اور پھر پرویز مشرف کو یہ اختیار دے دیا گیا کہ وہ 3 سال تک پاکستان کے ساتھ جو مرضی سلوک کریں حالانکہ یہ اختیار ان کے پاس نہیں تھا۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سابق حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی لیکن اس پارلیمنٹ کے 4 ماہ رہ گئے ہیں تاہم غیر یقینی کے فضا برقرار ہے، بلوچستان اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ گزشتہ 70 برسوں میں 4 آمروں نے 30 برس اس ملک پر حکومت کی، جب بھی جمہوریت پر حملہ ہوا عدلیہ کےمخصوص طبقے نے نظریہ ضرورت کے تحت راستہ دیا، 2014 میں پہلی بار ایک آمر کو کٹہرے میں لایا گیا لیکن کیا یہ بات افسوسناک نہیں کہ منہ زور عدلیہ آمروں کے سامنے ڈھیر ہوجاتی ہے، سیاستدان کو تو پھانسی چڑھا دیا گیا لیکن کسی ڈکٹیٹر کو کچھ نہیں کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے باوجود جمہوریت کو ختم نہیں کیا جاسکا۔