اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ماضی کے انتہائی خطرناک ڈاکو کی قبر پر منتیں چڑھائی جانے لگیں

ماضی میں سندھ کے انتہائی خطرناک ڈاکو اور پولیس مقابلے میں مارے جانے والے پروچانڈیو کی قبر پر اہل علاقہ نے مزار بنا لیا اور منتیں چڑھانے لگے۔پروچانڈیو کی قبر سعید نورانی (میہڑ )کے قریب واقع ہے۔ سادہ لوح لوگ بڑی تعداد میں اپنی مرادیں پوری کرنے کے لئے مزار پر آتے اور دعائیں مانگتے ہیں ۔پولیس رپورٹکے مطابق محمد پریل عرف پرو چانڈیو ڈکیتی ، قتل اور اغوا سمیت سینکڑوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔لوگوں کا موقف ہے کہ پرو چانڈیو جاگیردا رو ں کے ظلم سے تنگ آ کر ڈاکو بنا وہ غریب پرورتھا۔ ڈاکو پرو چانڈیو پر ایک فلم بھی بن چکی ہے جو سپرہٹ ثابت ہوئی وہ 1983 میں مقابلے میں مارا گیااس کی میت پر 10 ہزار سے زائد اجرکیں ڈالی گئی تھیں۔