اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیف جسٹس نے کہا عدلیہ نے کارکردگی نہیں دکھائی تو ریاست عدم متوازن کا شکار ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت خصوصی ٹربیونلز اور انتظامی عدالتوں کے ججز کا اجلاس ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ججز کو اپنے رویے درست کرنا ہوں گے، انصاف وہ ہے جو ہوتا نظر آئے، آپ کو پوری ایمانداری سے قوم کی خدمت کرنی ہے، آپ کو حقائق پر فیصلے کرنے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ پاکستان سمیت کسی بھی ریاست کا بہت اہم ستون ہوتی ہے، اگر اس ستون نے کارکردگی نہیں دکھائی تو ریاست غیرمتوازن ہوجائے گی، ہائی کورٹ کا جج ماہانہ 9 لاکھ روپے اور روزانہ کی 40 ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے، جب کہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ اس سے بھی زیادہ ہوتی ہے، تو کیا یہ ججوں کا فرض نہیں ہے کہ وہ روزانہ اتنے روپے کا کام بھی کریں۔