اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مشاہد حسین سید نے ق لیگ چھوڑ دی نئی پارٹی کے سربراہ سے ملاقات

لاہور(نبیل رشید) مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔مشاہد حسین سید نے جاتی امراء پہنچ کر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے نواز شریف کی دعوت پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی تھی جو قبول کی جبکہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں کام کر کے بہت اچھا لگا۔دوسری جانب مشاہد حسین سید کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ (ق) سے استعفیٰ دیتے ہوئے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ مشاہد حسین کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے گا تاہم ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے دوران سینیٹ کے ٹکٹ کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔