اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات،کھاریاں،منڈی بہاؤالدین اورسرگودہامیں صفِ ماتم

گجرات(ذوالفقارعلی باجوہ)لیبیا کشتی سانحہ میں مرنیوالوں میں گجرات ،سرگودہااورمنڈی بہاؤالدین سےتعلق رکھنےوالے افراد کے گھروں میں صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے،بدقسمت کشتی میں گجرات کی تحصیل کھاریاں کےگاؤں راجو بھنڈ کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اسماعیل اس کی اہلیہ عظمت بی بی، پانچ سالہ بیٹا سعد، اڑھائی ماہ کی بیٹی فاطمہ اور بھائی رحمت خاں کشتی میں سوار تھے،گاؤں پیجوکی کا نوجوان حمزہ،ڈھلو شرقی کالقمان،ڈنگہ سےکامران اقبال اورکھوڑی عالم کارہائشی ذبیح اللہ سانحہ کاشکاربنے،منڈی بہائوالدین کے رہائشی 4 نوجوان بھی کشتی حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گئے،مرنیوالےقاسم بیگ کا تعلق ملک وال جبکہ اکرام الحق کا تعلق نواحی علاقہ چیلیانوالہ سے ہے،دو نوجوانوں کی شناخت تاحال جاری ہے،لیبیا کشتی حادثہ میں سرگودہا کے فیصل ٹاؤن کارہائشی تیس سالہ عزیز احمد بھی شامل تھاجو سوگواروں میں دو کمسن بچے اوربیوہ چھوڑگیا، عزیز احمد کے چار بھائی اور 2بہنیں ہیں،سانحہ کی اطلاع ملنے پرمرحوم کی بیوہ کوغشی کے دورےپڑرہے ہیں، لواحقین اپنے پیاروں کی نعشیں دیکھنے کے منتظرہیں، سانحہ لیبیاکے حوالے سے میڈیا پر رپورٹس آنے کے بعد ایف آئی اے اور دیگر ادارے متحرک ہوئے اور کشتی میں ڈوبنے والوں کے لواحقین سے رابطے شروع کر دئیے اپنے پیاروں کی نا گہانی موت کا سن کر لواحقین غم کی تصویر بن گئے ہیں لوگ ان کے گھروں میں تعزیت کر رہے ہیں جبکہ لواحقین اپنے پیاروں کی نعشوں کی وطن واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔