اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پچھلے مالی سال پاکستان آرمی نے 100 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں دیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پچھلے مالی سال پاکستان آرمی نے 100 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں دیے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے مالی سال پاک فوج کے ذیلی اداروں نے 260 ارب روپے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں ادا کیے۔

فوجی فاؤنڈیشن نے 223 ارب، ڈی ایچ ایز نے 23 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرائے جبکہ این ایل سی نے ساڑھے 3 ارب، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے 3 ارب روپے ٹیکس جمع کرائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ ذیلی اداروں سمیت پاک فوج نے کل نے ملاکر 360 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرائے۔

latest urdu news