اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

9 مئی واقعے میں جس نے منفی کردار ادا کیا ہے، اسے سزا ملنی چاہیے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، 9 مئی کے واقعہ میں جس نے منفی کردار ادا کیا ہے، اسے سزا ملنی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ میں سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا کے نمائندے نئی نسل کو اخلاقی قدروں سے روشناس کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، 9 مئی کے واقعے میں اگر کوئی ادارہ ملوث ہے تو ان کا بھی احتساب کیا جائے، ہم جلاؤ گھیراؤ اور اس طرح کے کسی واقعہ کی حمایت نہیں کرسکتے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گندم موجود تھی لیکن ایک ملین ڈالر کی گندم امپورٹ کرکے کسانوں کو نقصان پہنچایا گیا، اب یہ ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، ذمہ داروں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ چند پارٹیاں شاید اس لیے احتجاج کر رہی ہیں کہ انہیں الیکشن میں (ن) لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی طرح حصہ نہیں ملا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر ہمارا مؤقف واضح ہے، اس وقت پوری دنیا میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

latest urdu news