اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

9 مئی واقعات:ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں گے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں گے۔

ایک انٹرویو میں 9 مئی کے واقعات پر معافی سے متعلق سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ اللہ معاف کرے ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے تو کسی اور سے کیا مانگیں گے، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین اور قانون بالادست ہو، چاہتے ہیں کہ تمام شہریوں کے برابر کے حقوق ہوں، اس کے لئے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے مطالبہ ہے کہ 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی صرف افواج پاکستان کا مقدمہ نہیں، یہ پورے پاکستان کے عوام کا مقدمہ ہے۔

کسی بھی ملک میں اس کی فوج پر حملہ کرایا جائے، شہیدوں کی تضحیک کی جائے، بانی کے گھر کو جلایا جائے، عوام اور فوج میں نفرت پیدا کی جائے یہ جو لوگ کرا رہے ہیں اور کر رہے ہیں انکو کیفرکردار تک نہ پہنچایا جائے، کسی بھی ملک میں ایسا ہو تو وہاں کے نظام انصاف پر سوال اٹھتا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ کس طرح ذہن سازی کی گئی کس طرح سے اہداف بنائے گئے، اس پر بھی کہا گیا جوڈیشل کمیشن بنا دو تاکہ پتا چلایا جائے یہ حملہ ہوا کہ نہیں۔

latest urdu news