اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,792FansLike
9,980FollowersFollow
563,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائے گا

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر سمیت ملک بھرمیں آج ریلیاں نکالی جائیں گی اور کئی ممالک میں یوم یکجہتی کشمیر جوش وخروش سے منایا جائے گا جب کہ پاکستان میں سرکاری تعطیل ہوگی، تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے اور بازار بند رہیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہرسال کی طرح کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔پاکستان بھر میں مختلف سیاسی اورمذہبی جماعتوں سمیت مختلف تنظیموں کی طرف سے مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز اور دوسری تقریبات منعقد ہوں گی جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق خصوصی دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی۔پنجاب اسمبلی میں کشمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوگا، کئی ممالک میں پاکستانی ہائی کمیشنز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوگا، کشمیریوں کے حق خودارادیت اور بھارتی فوج کے ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی جب کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اور پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرے ہوں گے۔