اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

امریکہ میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار لیا گیا

امریکی ریاست ایریزونا میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار لیا گیا۔

حال ہی میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کیجانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تھی۔

اس دوران پولیس نے مظاہرین کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 طلبہ کو گرفتار کرلیا، تاہم اب گرفتار خواتین میں سے 4 مسلم خواتین کے اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں مسلح افراد کو خواتین کے اسکارف اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چین یورپ کیخلاف سرد جنگ میں امداد بند کرے، امریکہ

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی مسلم کمیونٹی کیجانب سے اس عمل کی شدیدمذمت کی گئی ہے، اس حوالے سے مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے میں ملوث ہے